وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں تاجر و صنعتکار برادری کی بھی ملاقات متوقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک بحریہ بحریہ کے کریں گے
پڑھیں:
وزیر اعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
Honoured to meet Prime Minister @CMShehbaz today. Heartfelt congratulations to him and our valiant Armed Forces on the occasion of Youm-e-Tashakur for the resounding success of Operation Bunyaan-um Marsoos.???????? pic.twitter.com/tHpQOHhzKO
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2025
انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آپریشن بنیان مرصوص پاکستان سابق کپتان شاہد آفریدی شہباز شریف قومی ٹیم ملاقات وزیراعظم