منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔
ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کے ساتھ کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن شامل نہیں تو محمود اچکزئی کو گرینڈ الائنس کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر وزیراعظم برہم: ایمل ولی کی ملاقات، اے پی سی کا دعوت نامہ دیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے۔ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے۔ پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، تحقیق وترقی لیبارٹریاں، لیول تھری ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔ پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں و معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی آئی ٹی مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور انہیں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔