وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کرینگے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم آج آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق
وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل کیلئے ای سی او کا نیا وژن ہے۔سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش اہم چیلنجز کے بارے میں پاکستان کا نقط نظر پیش کریں گے،اور ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے۔وزیراعظم علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی وکالت بھی کریں گے۔وزیرِاعظم اجلاس کے موقع پر ای سی او کے دیگر رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔