شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا ایک اہم دورہ کریں گے، جہاں بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔
رانا تنویر حسین نے عرب نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب معاشی تعاون کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی زرعی مصنوعات—جیسے چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ—میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، جبکہ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ فارمنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق سعودی حکام نے کئی منصوبوں کے لیے دسمبر 2025 تک کی ٹائم لائنز مقرر کی ہیں، تاکہ ان پر جلد عملدرآمد کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی، جس میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور کسانوں کی تربیت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بروقت اور درست زرعی ڈیٹا سے محروم ہے، لیکن چین کے تعاون سے سیٹلائٹ سسٹم اور جدید ڈیٹا کلیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اس خلا کو پُر کیا جائے گا، تاکہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا
انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا ذکر کیا۔
Well done, boys! Pakistan is proud of you!
My felicitations to our cricket team on a clean sweep against Sri Lanka in the ODI series. Great work by the team, management and Chairman PCB @MohsinnaqviC42
What a superb display of skill and teamwork! Shahbash ????????
My appreciation to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 17, 2025
اس سے قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کلین سوئپ کیا، T20 سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی غالب رہے۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران پاکستانی بولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 211 رنز پر محدود کیا۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔ فخر زمان نے 55 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔
یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کا آغاز مستحکم ہوا۔
بعد ازاں محمد رضوان اور حسین طلعت نے اہم 50 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ مضبوط پوزیشن میں پہنچایا اور سہل انداز میں ہدف عبور کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سری لنکا کرکٹ وزیراعظم شہباز شریف