طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
فائل فوٹو
طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
طور خم سرحد آج دسویں روز بھی بند ہے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا ہے اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کردیے گئے ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اسلام آباد قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاک افغان.
دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی جس کے بعد سے یہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تجارتی گزرگاہ
پڑھیں:
ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک: افغان حکام کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ افراد ’روزگار کی تلاش‘ میں ایران جا رہے تھے۔ پیر کی رات جب وہ شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے تو ایرانی گارڈز نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق تمام مقتولین صوبہ فراہ کے رہائشی تھے اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی گروہ کے دو افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے اس حادثے پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت رونما ہوا ہے جب ایران اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران سینکڑوں افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کر چکا ہے۔