ہونڈا اٹلس پاکستان کا مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمدی کھیپ ایک تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ہونڈا اٹلس کی لاہور میں منعقدہ برآمدی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے، پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے۔ معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ انہوں نے مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
‘کوآبلیشن’ کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔
میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔
Post Views: 7