City 42:
2026-07-24@02:04:07 GMT

شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کا طریقہ کار تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: نادرا نے اپنی جدید پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کا پورا نظام ڈیجیٹل کر دیا.

ترجمان نادرا سید شباہت علی نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نے عوام کیلئے شناختی خدمات کا طریقہ کار بدل کر رکھ دیا ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے اپنے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) اور دیگر دستاویزات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے موصول ہوئی ہیں، جبکہ ایپ کو اب تک ایک کروڑ سے زیادہ شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ یہ ایپ اب ملک کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی قابل اعتماد عوامی سروسز میں شمار کی جا رہی ہے۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

ترجمان نادرا نے کہا کہ شہری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور درخواست کی براہ راست ٹریکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے روزانہ اوسطاً 10 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جا رہے ہیں، جس سے عوامی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ کی بدولت نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ڈیجیٹل شناختی نظام پر تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

نادرا کی یہ نئی ڈیجیٹل سہولت پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای گورننس کی سمت ایک اہم قدم آگے لے جا رہی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک آئی ڈی کے ذریعے

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری