نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن نے پاکستانی شہریوں کے لیے شناختی دستاویز کے حصول کا طریقہ کار ہی بدل کر رکھ دیا۔ترجمان نادرا سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی ہے۔ شہری گھر بیٹھے درخواستیں دینے لگے۔ تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔سید شباہت علی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ ایک کروڑ سے زائد لوگ ڈان لوڈ کر چکے ہیں، پاک آئی ڈی انتہائی قابل اعتماد عوامی سروس ایپلی کیشنز میں شمار ہو چکی۔ترجمان نادرا نے کہاکہ شہری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی درخواست دیتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ میں شہریوں کیلئے درخواست کی براہ راست ٹریکنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔پاک آئی پی ایپ کے باعث نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں کی وصولی میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق روزانہ اوسطا 10 ہزار سے زیادہ کیسز ایپ کے ذریعے نمٹائے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک ا ئی

پڑھیں:

سندھ میں ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور

سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور کرلیا۔ گریڈ 5 تا 15 کی آسامیوں کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، امیدوار کو تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی نمبر تعلیمی اسناد میں 50 فیصد سے کم نمبر والوں کو دیے جائیں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی، یہ اقدام میرٹ کی بنیاد پر معیاری امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ایک اسامی پر کم از کم پانچ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا، اہل امیدواروں کی تعداد زیادہ ہو یا امیدواروں کے نمبر مساوی ہوں تو بھی انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ انٹرویو کے بعد 90 دن کیلئے کارآمد رہے گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سیبا کے تحت ٹیسٹ میں اعلیٰ کیٹیگری میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے اہل ہوں گے اعلیٰ کیٹیگری کے امیدوار نچلی کیٹیگریز کے انٹرویو کیلئے بھی اہل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالا بنگلہ دیشی شہری گرفتار
  • جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی گرفتار
  • مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ
  • جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
  • واٹس ایپ پیغامات کو لاک اسکرین اور نوٹیفکیشنز سے چھپانے کا طریقہ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست
  • سندھ میں ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3 ملزمان کی پلی بارگین کیلئے درخواست
  • کراچی پیکیج ایک افسانہ اور کرپشن کا جدید طریقہ ہے‘پی ٹی آئی