ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہی، کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی وجہ سے کچے کے مکین بے گھر ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں کچے کے مکین سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین بھکر روڈ، ڈیرا دریا خان پل اور دیگر محفوظ مقامات پرکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جب کہ 200 خاندانوں کو غیر غذائی اشیاء دے چکے ہیں اوردیگر متاثرین کیلئے سروے کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس کی فصل خراب ہوگئی۔حافظ آباد میں بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے 140 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ اور مویشیوں کو چارہ ڈالنا تک دشوار ہوگیا۔دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائیسندھ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، دریائے سندھ کے راستوں پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محرابپور،5 سالہ بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)کچے میں دریائے سندھ بند پر5سالہ بچہ انتظامی نااہلی کا شکار ہوگیا، واقعہ کچے میں پپری پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں دودو کلہوڑو کا رہائشی5سالہ عبد القادر کلہوڑو ولد علی رضا کلہوڑو دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے۔ علی رضا کلہوڑو کے مطابق بیٹا انتظامیہ نااہلی کا شکار ہوا ہے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باوجود ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ پولیس بھی غائب ہے جس سے حادثات ہو رہے ہیں بچے کی تلاش میں ہماری کسی نے مدد نہیں کی حکومت سندھ نوٹس لے۔