امریکی ریسلر ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
2 روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔
ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔
حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔
A post shared by Sky Daily Hogan (@mrs.
اسکائی ڈیلی نے شوہر کی موت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اس کے لیے تیار نہیں تھی، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے، دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ تھا لیکن میرے لیے، وہ میرا Terry تھا ، وہ انسان جس سے میں پیار کرتی تھی جو میرا دل اور میرا ساتھی تھا‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہوگن صحت سے متعلق چند مسائل کا شکار تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ ہم ان تکلیفوں پر قابو پالیں گے، مجھے اس کی طاقت پر بہت بھروسہ تھا اور میں نے سوچ لیا تھا کہ ہمارے پاس ابھی زیادہ وقت ہے لیکن ہوگن کی موت اچانک ہوئی جس کے ساتھ آگے بڑھنا ناممکن ہے‘۔
اسکائی ڈیلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘ہلک اپنے مداحوں سے بے حد پیار کرتے تھے، جسمانی تکلیف کے باوجود وہ مداحوں سے ملاقات ، ان کیلئے آٹوگراف، ان کے ساتھ تصاویر لینے حتیٰ کہ ان سے ملنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے‘۔
واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے پہلی شادی لنڈا ہوگن سے 1983 میں کی تھی جو 2009 تک چلی، اس کے بعد ہلک کی دوسری اہلیہ جینیفر میک ڈینیل تھیں جن ان کا ازدواجی تعلق 2010 سے 2021 تک رہا۔
اسکائی ڈیلی ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ ہیں، ان دونوں کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکائی ڈیلی ہوگن کی موت ہلک ہوگن
پڑھیں:
ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
معروف میزبان، اداکار اور ریڈیو اناؤنسر ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
ساحر لودھی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعدازاں وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر مشہور ہوئے، انہوں نے ایک فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
ساحر لودھی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور بیٹی کبھی کسی شو یا عوامی تقریب میں نظر نہیں آئیں، حتیٰ کہ جب ساحر خود مارننگ شو ہوسٹ کرتے تھے، تب بھی ان کی اہلیہ ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی اپنی پسند اور ناپسند ہے، وہ ایک الگ شخصیت رکھتی ہیں اور عوام کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں۔
ساحر نے مزید بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ان کی اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، لیکن بعد میں انہوں نے خود کو میڈیا سے دور رکھنا ہی بہتر سمجھا۔