اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں پے در پے واقعات اور خلل کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد مشتبہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی گورنریٹ اور مقبوضہ بیت المقدس میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں خرابیوں کے بعد، تل ابیب میں بھی متعدد مشکوک واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ان واقعات کی اچانک زیادتی اور اسرائیل میں اس سے متعلق خبروں پر سخت سنسرشپ کے باوجود، اسرائیلی بجلی کمپنی کو بالآخر ایک بیان میں تسلیم کرنا پڑا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں ایک غیر معمولی تکنیکی خرابی کی وجہ سے وسیع پیمانے پر بجلی کی بندشیں ہوئی ہیں۔
صرف بجلی کی بندش ہی نہیں بلکہ ان خرابیوں کے نتیجے میں متعدد بجلی کے آلات مثلاً پاور ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور ٹرانسفارمرز میں غیر معمولی دھماکوں اور آتشزدگیوں کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
گزشتہ دو برسوں کے دوران، مقبوضہ علاقوں میں ہائی وولٹیج کے نقصانات کی وجہ سے ایئر کنڈیشننگ سسٹمز اور لیتھیم بیٹریز جیسے برقی آلات میں کئی دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں، اسرائیلی ماہرین ان واقعات کو ’نامعلوم نوعیت کے واقعات‘ قرار دیتے ہیں اور ابھی تک ان کے اصل ماخذ کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایئر کنڈیشننگ بجلی کی ترسیل برقی آلات تل ابیب دھماکے لیتھیم بیٹریز مقبوضہ بیت المقدس نامعلوم نوعیت ہائی وولٹیج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایئر کنڈیشننگ بجلی کی ترسیل برقی ا لات تل ابیب دھماکے لیتھیم بیٹریز مقبوضہ بیت المقدس نامعلوم نوعیت ہائی وولٹیج بجلی کی ترسیل کے نظام میں
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔