چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ کسووال کی نئی عمارت، سمارٹ پولیس سٹیشن صدرچیچہ وطنی اور سائبان ایس ڈی پی او آفس چیچہ وطنی کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن ، ڈی ایس پی محمد سلیم رتھ اور سرکل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیاجس میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس، پولیس ملازمان کی بیرکس، اور تفتیشی افسران کے کمرہ جات کو چیک کیا گیا۔آر پی او نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے متعلق احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے معیار اور دورِ جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بلڈنگز کا قیام ازحد ضروری تھاتاکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے تھانے آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا، باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، ان سہولیات کے باعث پولیس افسران و ملازمین کو بہتر دفتر اور رہائشی سہولت میسر آئے گی جس سے ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا

چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔

دونوں افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے کیسز کو متعلقہ عدالتی اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • کراچی کے فٹ پاتھوں پر قبضے،کے ایم سی افسران کا دھندا جاری
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان