نیشنل ٹریفک کمیشن کی ہنگامی بنیاد پر تنظیم نو کی ہدایت،پی این ایس سی کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلیے جامع پلان طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن
(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل
مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس عصر حاضر میں برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت 3لاکھ سے زاید پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ای کامرس کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم، پاکستانی کاروباروں کی تعداد بڑھائی جائے: وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے وژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لئے انٹرپرینیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، شپنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے، بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر پی این ایس سی کے جہازوں کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے پی این ایس سی کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے شعبے کے ماہرین و کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات سے نہ صرف شپنگ کی مد میں بین الاقوامی کمپنیوں کو ادا کئے جانے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ مقامی سی فیئررز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو پاکستان میں کوہ پیمائی کی دعوت اور اس سلسلے میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوہ پیمائوں اور مہم جوئی کے متلاشیوں کے لئے اہم مقام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیما شیخہ اسما الثانی سے گفتگومیں کیا۔ وزیراعظم نے شیخہ اسماالثانی کو نانگا پربت سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ان کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کی مانٹینز اینڈ ٹورزم کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسما کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان جرات، مثبت عزائم اور استقامت کی مشترکہ اقدار کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے شیخہ اسما الثانی کے مساوی مواقع کی تخلیق میں جینڈر مساوات کمشن کی نائب صدر کے طور پر فعال کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، حفاظت اور مہمان نوازی کا یقین دلایا۔ شیخہ اسما الثانی نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لئے کمشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظرثانی کی جائے تاکہ اس کو مزید فعال بنایا جائے۔ نیشنل ٹیرف کمشن کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے ۔ نیشنل ٹیرف کمشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ٹیرف کمشن کی تربیت و وسائل کی کمی اور اسکے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے اور نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دینے کی ہدایت کی۔