سیالکوٹ، پراڈکٹ بیسڈ ویبینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) سیالکوٹ میں 70 سے زائد سپورٹس گڈزمینوفیکچررز ر ویٹر ایکسپورٹرز کے ساتھ دنیا کے 13 مختلف ممالک میں موجود امپورٹرز نے آن لائن شرکت کی۔البرکتہ بینک کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار میں البرکتہ صدر محمد عاطف حنیف، چیئرمین سپورٹس ایسوسی ایشن خواجہ مسعود اختر، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران ناصر بٹ اور دیگر اہم کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر صدر البرکتہ بینک محمد عاطف حنیف نے بتایا کہ اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز اور جنوبی افریقہ، مصر اور ترکیہ کے امپورٹرز کے ساتھ ویبینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ، سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کو زندہ رکھاہوا ہے، حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور رسجا حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی، اولمپین شہباز سینر، اولمپین صدف صدیقی، باکسر عثمان وزیر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی، سیکرٹری فنانس وقار عباسی، عالیہ رشید سمیت مختلف کھیلوں، صحافتی تنظیموں کے عہدداران نے بھی شرکت کی۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔