صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
مہنگائی کی شرح 4فیصد ،کنزیومر پرائس انڈیکس گر کر 3فیصد پرآ گیا ،شرح سود کو 11فیصد پر رکھنا غیر منطقی ہے ،عاطف اکرام شیخ
شرح سود کو 6فیصد پر لائے ،شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ، قرضوں میں ساڑھے 3ٹریلین روپے کمی ہو گی،بیان
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک سے 30جولائی کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 4فیصد ،کنزیومر پرائس انڈیکس گر کر 3فیصد پرآ گیا ،شرح سود کو 11فیصد پر رکھنا غیر منطقی ہے ،اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 6فیصد پر لایا جائے ،شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ، قرضوں میں ساڑھے 3ٹریلین روپے کمی ہو گی۔
اپنے ایک بیان میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 5فیصد کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک 30جولائی کو مانیٹری پالیسی میںشرح سود کو 6فیصد پر لائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 4فیصد ،کنزیومر پرائس انڈیکس گر کر 3فیصد پرآ گیا ہے،اس کے باوجود شرح سود کو 11فیصد کی بلند شرح پر رکھنا غیر منطقی اور بلا جواز ہے ، شرح سود میں بڑی کمی سے صنعتی سرگرمیاں بحال ، برآمدی مسابقت میں اضافہ ہو گا ،شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ، قرضوں میں ساڑھے 3ٹریلین روپے کمی ہو گی۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں اپنانا ہونگی ، شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی ، آئی ایم ایف بھی شرح سود کو مہنگائی کی شرح کے قریب رکھنے کامطالبہ کرتا ہے ،معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی چین اور یورپ اگلے 50 سالوں میں باہمی فائدے اور جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی میڈیا چینی صدر نے چین میں 16 نئے غیر ملکی سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شرح سود میں 5فیصد کمی صدر ایف پی سی سی آئی مہنگائی کی شرح عاطف اکرام شیخ شرح سود کو میں اضافہ کا مطالبہ
پڑھیں:
سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-1
کراچی(کامرس رپورٹر)سبزی منڈی کے تاجروں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر زراعت سے مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی اور اخراجات کا فرانزک آڈٹ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سبزی منڈی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی جبکہ تھڈو ڈیم سے آنے والے سیلابی ریلے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی،انہوںنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کو مثالی بنانے میںقطعی طور پر ناکام رہی ہے ،بارش کے بعد اب تک سبزی منڈی سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل نہیںکیا جاچکا ہے ،مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ جان بوجھ کر سبزی منڈی کے نالے بند کئے گئے تا کہ فنڈز کے حصول کو ممکن بنا کر مبینہ طور پر خرد برد کی جاسکے ۔سبزی منڈی میں بارش کے پانی کے کھڑے ہونے کے باعث شدید گند اور تعفن پھیل گیا ہے اور دکانداروں کے پاس موجود پھل اور سبزی خراب ہورہے ہیں،سبزی منڈی میں کیچڑ اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوںکے باعث مال بردار گاڑیوںکی آمد و رفت میں شدید مشکلات ہیں جبکہ خریدار بھی سبزی منڈی کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں،دکاندارو ں اور تاجروں کیلئے بینک اور مسجد جانا بھی محال ہوگیا ہے ۔محمد جاوید نے صوبائی وزیر زراعت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ کمیٹی کو فورہ طور پر تحلیل کیا جائے اور مارکیٹ کمیٹی کی آمدن و خراجات کا فرانزک آڈٹ کیا جائے ،انہوںنے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کے معاملات درست کرنے میںمکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور سبزی منڈی کی حالت زار ٹھیک کرنے کے بجائے اپنے ذاتی معاملات درست کئے جارہے ہیں اور سبزی منڈی کی آمدن میںمبینہ طور پر کرپشن کی جارہی ہے جس کی تحقیقات لازمی ہیںتا کہ ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جاسکے۔