اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے صوبے میں جا کر آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنا جہاز گورنر خیبرپختونخوا کو دیں تاکہ وہ جلدی اپنے صوبے میں پہنچ سکیں۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرلیا ہے۔
ادھر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سیاسی بحران، سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نئے قائد ایوان سے حلف لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مشورہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وی نیوز گورنر خیبرپختونخوا بلاول بھٹو سے حلف
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔
گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق گفتگو کی گئی۔۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی… pic.twitter.com/UpHxfbt5J2
— javed soomro (@SoomroJaved) October 12, 2025
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیاسی و غیر سیاسی قوتیں متحرک، کیا پی ٹی آئی صوبائی حکومت سے محروم ہو سکتی ہے؟
تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔
وفد نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلیٰ کے انتخابات میں بھی آپ سے تعاون درکار ہے۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے، صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہونا ہے، تاہم گورنر نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی
اس سے قبل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں پیر کو علی امین گنڈاپور کے استعفے پر غور کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وی نیوز یقین دہانی