بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔بعد ازاں، فیصل کریم کنڈی نے پارٹی چئیرمین کیحکم کے مطابق پشاور کے لیے فوری اڑان کی تیاری کرلی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس کا گھیرا تنگ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا بلاول بھٹو پہنچ کر
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی سے حلف لیں گے یا نہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بتا دیا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے اور آج ہی خیبر پختونخوا روانہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے استعمال کے لیے درخواست کی ہے جبکہ ان کا جواب ہائیکورٹ میں جمع کرایا جا چکا ہے۔
بلاول بھٹو سے سرگوشی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کان میں ہونے والی باتیں میڈیا کے سامنے نہیں بتا سکتا۔
گورنر نے زور دے کر کہاکہ وہ ہمیشہ آئین و قانون کی پابندی کے حامی رہے ہیں اور اسی اصول پر عمل پیرا رہیں گے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
عدالت کے فیصلے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر گورنر نے اس روز حلف نہیں لیا تو اسی دن صوبائی اسمبلی کے اسپیکر وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پشاور ہائیکورٹ حلف فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وی نیوز