پشاور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامے میں درج ہے کہ درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار وکیل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ گورنر کو کو بھجوایا، درخواست گزار کے مطابق سہیل آفریدی 13 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کے دیگر ارکان نے بھی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ شیڈول 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا اور تمام امیدواروں کی جانب پڑتال کی گئی، اپوزیشن لیڈر نے الیکشن پر اعتراض کیا، سپیکر نے اعتراض کو مسترد کردیا اور رولنگ پاس کی، گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی ہے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق حلف میں مزید تاخیر صوبے کو طرز حکمرانی سے روکنا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 255(2) کی طرف توجہ مبذول کرائی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق 255(2) کی کارروائی نہیں ہوسکتی کیونکہ گورنر پاکستان میں ہے اور وہ 15 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔