جماعت اسلامی کا ’’کسان بچاؤ،پاکستان بچاؤ تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
حافظ نعیم نے کہا کہ یہ آپس میں نوراکشتی عوام کو دکھانے کیلئے کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب بتائیں، زرعی آلات اور کھاد کیوں مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں ڈی اے پی پندرہ ہزاراور ہمسائیہ ملک میں تین ہزار کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 24، 25 اور26 اکتوبر کو کسان بچاو کارواں نکالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کسان بچاؤ،پاکستان بچاؤ کے عنوان سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔24 سے 26 اکتوبر تک کسان بچاو،پاکستان بچاؤ کارواں نکالے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسان رہنماؤں کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے، کسانوں کے مسائل سن کر دلی دکھ ہوا، بد قسمتی سے پینسٹھ فیصد آبادی زراعت سے منسلک تھی۔ ہماری فصل 6 عشاریہ 5 سے کم ہو کر سے اعشاریہ 5 رہ گئی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ مافیا پیسہ کما رہا ہے، مگر کسان کو کچھ نہیں مل رہا، آٹا مہنگا ہو رہا ہے، چینی مہنگی ہو رہی ہے، کسان اور عوام کو سبسڈی ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زراعت تباہ کر دی ہے، پنجاب اور سندھ کی حکومت ایک ہی ہے، دونوں ہی پی ڈی ایم کی پیداوار ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ یہ آپس میں نوراکشتی عوام کو دکھانے کیلئے کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب بتائیں، زرعی آلات اور کھاد کیوں مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں ڈی اے پی پندرہ ہزاراور ہمسائیہ ملک میں تین ہزار کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 24، 25 اور26 اکتوبر کو کسان بچاو کارواں نکالیں گے، جماعت اسلامی ہر ایک کی آواز ہے، ہمیں کوئی مفاد نہیں، عوام کی مشکلات کم کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کھاد اور ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمٰن کا پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ
—فیس بک ویڈیو گریبامیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی کی شارعِ فیصل پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کیا گیا۔
مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے لوگ ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، حماس امت کے ماتھے کا جھومر ہے، حکمراں طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ مزاحمت کی علامت ہیں، اب تک 67 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اہلِ فلسطین قربانیاں دے رہے ہیں لیکن مسلم حکمراں امریکا کی غلامی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق کام اور اپنا دفاع کر رہی ہے، حماس نے فلسطین کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس کے معاملے میں کسی کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو موقع دیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جائے، اقوامِ متحدہ امریکا کی غلام ہے جو مسائل حل نہیں کر سکتی۔