فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کا حملہ بحری قزاقی ہے، ترکیہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
انقرہ نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل اپنے شہریوں کو صہیونی رژیم کی حراست سے جلد رہا کروا کر وطن واپس لانے کیلئے ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ فریڈم فلوٹیلا پر صیہونی حملہ، بحری قزاقی ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہازوں میں مہذب شہری اور قانون ساز موجود ہیں، جن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسی سلسلے میں تُرک پارلیمنٹ کے سپیکر "نعمان کورتولمش" نے صہیونی رژیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تُرک پارلیمنٹ کے اراکین کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترک پارلیمنٹیرین کو کوئی نقصان پہنچا تو اسرائیل عالمی عوامی رائے کے سامنے جواب دہ ہو گا۔
واضح رہے کہ انقرہ نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل اپنے شہریوں کو صہیونی رژیم کی حراست سے جلد رہا کروا کر وطن واپس لانے کے لئے ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کی شب ایک ہوائی جہاز عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل 15 تُرک کارکنوں کو لے کر اس وقت استنبول واپس آیا جب اسرائیل نے انہیں بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور پھر انہیں اردن منتقل کر دیا۔ قبل ازیں، صیہونی رژیم نے غزہ کی جانب انسانی مشن پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کرنے والی 42 کشتیوں کو قبضے میں لے کر امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلوٹیلا میں فریڈم فلوٹیلا
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار برسلز سے وطن واپس روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔