کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا،گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ میں نےکبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین اور قانون پر عمل کروں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا، وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینےکا حکم دے دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ گورنر خیبرپختونخوا نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں، اگرگورنر نےحلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا وزیر اعلی
پڑھیں:
اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے صوبے میں جا کر آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنا جہاز گورنر خیبرپختونخوا کو دیں تاکہ وہ جلدی اپنے صوبے میں پہنچ سکیں۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرلیا ہے۔
ادھر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سیاسی بحران، سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نئے قائد ایوان سے حلف لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مشورہ وی نیوز