وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا،

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو اس کی سر زمین پر خوارج کی موجودگی کی معلومات دیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات  ہوئی ۔

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی،  قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیر اعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن اور 22 خوارج کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  • صدر، وزیر اعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقاتیں
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس و دانش یونیورسٹی کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین