افغانستان میں خوارج کے خلاف پاک فوج کا فیصلہ کن آپریشن، مسلم لیگ (ق) کی بھرپور حمایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں خوارج کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔
پارٹی کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی اور رہنما بلال محمد زئی نے مشترکہ بیان جاری کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاک فوج کا یہ اقدام علاقائی امن اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ عوام کے تحفظ اور وطن کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی چیلنجز کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، جبکہ بھارت دہشتگرد گروہوں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کی خواہش کمزوری نہیں، خودمختاری پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی حمایت کی ہے۔ بلال محمد زئی نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائی قومی مفاد میں ہے اور یہ قدم خطے میں پائیدار امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ دشمن کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہے کیونکہ اتحاد و استحکام ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ (ق) پوری قوم کے ساتھ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے کہا کہ پاک پاک فوج
پڑھیں:
کوئٹہ، پاک فوج کی حمایت میں پیپلز پارٹی کی ریلی
ریلی میں شریک درجنوں افراد نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے فوج کی حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے افغانستان کی جارحیت کے خلاف اور فوج کی حمایت کے لئے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی۔ شرکاء سے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں افغانستان کی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ افغانستان نے جو جارحیت کی ہے، وہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اور ہم اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہر محاذ پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہر اس قوت کے سامنے سینہ سپر ہوں گے جو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔