بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن بھارتی حمایت یافتہ22دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
راولپنڈی،بنوں‘اسلام آباد(آ ئی این پی +خبر نگار خصوصی )سکیورٹی فورسز نے خیبرپی کے کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 فتنہ الخوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے۔دریں اثنا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 دہشتگردوں کو ہلاک سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔