دفتر خارجہ میں نیا ترجمان تعینات ، طاہر اندرابی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزارتِ خارجہ میں اہم تقرری عمل میں آ گئی، طاہر اندرابی نے باضابطہ طور پر دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطا بق شفقت علی خان کی جگہ طاہر اندرابی نے ترجمان دفتر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے، جو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر اپنی نئی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر اندرابی نے عہدے کا چارج لینے کے بعد دفتر خارجہ میں 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءکو خوش آمدید بھی کہا۔ ترجمان نے کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی تناظر اور عالمی امور پر روشنی ڈالی۔ ذرائع کے مطابق سابق ترجمان شفقت علی خان آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے۔
دفترخارجہ میں اس اعلیٰ سطحی تبدیلی کو وزارتِ خارجہ کے اندر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تازہ لہجہ اور نئی سفارتی جہتوں کو جنم دے سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طاہر اندرابی نے دفتر خارجہ
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔