پنجاب حکومت کا 2025-26 میں11نئی سکیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران 11 نئی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں ضمنی ترقیاتی پروگرام کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان سکیموں پر 8 سے 10 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔
حکومت نے ان منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ہی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے تاکہ فوری عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔شامل کی جانے والی نئی سکیموں میں تعلیم، صحت، توانائی اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سکیموں کی پی سی ون (PC-I) تیار کر کے جلد از جلد منظوری کا عمل مکمل کریں تاکہ منصوبوں کا آغاز بروقت ہو سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان سکیموں کو رواں مالی سال میں شامل کرنے کا مقصد ترقیاتی تسلسل برقرار رکھنا اور عوامی فلاحی منصوبوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔