data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251022-08-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت علاقہ اجمیر نگری کے عائشہ منور پردہ پارک میں ممبرز کنونشن و فیملی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ، سٹی و ٹاؤن کونسلرز، بلدیاتی نمائندگان اور علاقے کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،امیر کراچی منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے محدود بجٹ اور کم وسائل کے باوجود عوامی خدمت کو دینی فریضہ سمجھتے ہوئے سرگرم عمل ہیں اجڑے ہوئے پارکوں کی بحالی، ویران گلیوں میں روشنیوں کی ترسیل اور ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر نو اس خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے ’’بنوقابل پروگرام‘‘ کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد عوام کو متحد و منظم کر کے اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اپنے علاقوں کی فلاح و بہبود کے کام انجام دینا ہے ۔اس موقع پر امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اگر اپنے علاقے کو خوبصورت اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں عوامی کمیٹیوں کے ساتھ وابستہ ہونا ہوگا ،یونین کونسل کے تعاون سے عوام اپنے علاقے کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں، پروگرام کے دوران خواتین نظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی صدور اور نائب صدور کو بیجز لگائے گئے ،جماعت اسلامی کے عوامی خدمت کے اس جذبے کو شرکا نے بہت سراہا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کہا کہ

پڑھیں:

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 

پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے  پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔

بھارتی عوام  کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار  کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی