Jasarat News:
2025-10-22@01:15:49 GMT

جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی کا اجلاس، تنظیم نو مکمل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی کا مشاورتی و تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اور اجتماع عام میں علما کی بھرپور شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر مولانا عبد الوحید نے امیر ضلع اور علما کی مشاورت سے مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔ مولانا حیدر علی احمدانی کو صدر جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی، مولانا عثمان کو ناظم اعلیٰ، مولانا اسرار الہدیٰ کو نائب ناظم اعلیٰ اور مولانا احسن علی کو ناظم نشر و اشاعت مقرر کیا گیا جبکہ نائب صدور کے طور پر مولانا حافظ محکم الدین، مولانا خورشید ہاشمی، مولانا عارف خان اور مولانا حسن خلیل کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اپنے خطابات میں مولانا عبد الوحید اور مولانا مدثر حسین انصاری نے علما کو معاشرتی اصلاح اور عوامی رہنمائی کی اہم ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے جمعیت اتحاد العلماء کے تمام ذمہ داران اور علما کو ہدایت کی کہ وہ جماعت اسلامی کے آئندہ اجتماع عام میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، عوام کو بھی اس عظیم اجتماع میں شمولیت کی دعوت دیں اور پیغام دین و اصلاح امت کے فروغ کیلیے متحد ہوکر کام کریں۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا عبد الوحید کی دعا کے ساتھ استقامت، اتحاد اور دین کی سربلندی کی توفیق کی درخواست کی گئی جس کے بعد پروگرام ختم ہوا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمعیت اتحاد العلماء

پڑھیں:

ضلع غربی میں افغان کیمپ میں 1400 مکانات مسمار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-5
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضلع غربی میں افغان باشندوں کے زیر استعمال غیر قانونی کیمپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران اب تک 1200 کی بجائے 1400 سے زاید مکانات گرائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 90 افغان باشندوں کو کیمپ سے منتقل کیا گیا ہے۔ افغان باشندے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ کیمپ کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین