چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر کے باوجود وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات نہ ہو سکی۔

راولپنڈی میں انہوں نے علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس ڈی لسٹ ہوا، دیر سے انصاف نہ ملنا بھی ناانصافی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیل میں چھٹا کیس چل رہا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، پاکستان میں 23 لاکھ کیسز پینڈنگ چل رہے ہیں، ہم نے انصاف کی بات کی ہے کہ جلد دیا جائے۔

لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملزم جیل میں ہو اس کی ضمانت کا فیصلہ 2 ماہ میں ہونا چاہیے، 9 ماہ سے ہمارا کیس نہیں لگا۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کا ضمانت کا کیس سنا جائے۔

بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ آئے مگر ان کو بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے

 

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ”بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو ” کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کو ایوان میں آکر ملاقات نہ کرانے کی قانونی وجوہات بتانے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میری اسپیکر سے بات ہوئی کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اورا سپیکر کے حوالے سے میٹنگ ہونی چاہیے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سوشل میڈیا کے جن اکائونٹس سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالہ سے بے بنیاد خبریں پھیلا ئی جا رہی ہیں یہ سارے اکائونٹس انڈین ہیں جو کہ افغان میڈیا کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان میڈیا کو بھی انڈیا نے ہی یہ بے بنیاد خبریں فیڈ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک اور ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔ذیشان خانزادہ نے کہاکہ اگر جواب نہیں ملتا تو ہم ایوان کو نہیں چلنے دیں گے ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آپ کو ہر طرح سے مطمئن کریں گے مگر آپ ہاؤس کو اس طرح دھمکی نہیں دے سکتے ،اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے کورم کی نشاندہی کردی ،کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کر نا پڑا ۔ پریذائڈنگ افسر سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ اگر کوئی سینیٹر آئین کی کتاب کو ڈائس پر مارے گا تو اس کو ہم دیکھیں گے ،اس بارے میں علی ظفر سے پوچھا جائے گا،ہمیں اس ایوان کی تقدس کا خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ سارے سینیٹرز کی بات سنیں گے تاہم پی ٹی آئی کے ارکان نے دوبارہ ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں شدید نعرے بازی کی ۔وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سیاحت کا شعبہ صوبوں کے حوالے کیا گیا ہے ،پی ٹی ڈی سی کے تمام اثاثہ جات کو خیبر ختونخوا حکومت کے حوالے کیا گیا ہے ،کراچی تربت پر مسافر لوڈ کے تحت پروازیں چل رہی ہیں،پروازوں کی دستیابی کے پیش نظر پروازوں کا آغاز مناسب نہیں،ساری فلائٹس کمرشل بنیادوں پر چلتی ہیں۔ اجلاس کے دور ان انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ اجلاس کے دور ان پروٹیکشن آف جرنلسٹ بل سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا،بل کو مشترکہ اجلاس کیلئے ریفر کر دیا گیا۔ اجلاس کے دور ان نجکاری کمیشن آرڈیننس میں مزید ترمیم(ترمیمی بل 2025) کا بل متعلقہ کمیٹی جو بھیج دیا گیا،بل مشیر وزیر اعظم برائے نجکاری محمد علی نے پیش کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی ارکان کے شور شرابہ کے دوران ایوان کا اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملاقات ہونے تک!
  • بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے
  • چیف  جسٹس اسلام آباد  ہائیکورٹ کا ملاقات سے گریز شہیل آفریدی کا منگل کو دھرنے کا اعلان 
  • اپوزیشن وفد کی ایاز صادق سے ملاقات، بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانےکا معاملہ اٹھادیا
  • پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے، وزیر مملکت
  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی
  • ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی،شنوائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 
  • بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا: بیرسٹر گوہیر