اس بار بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے محافظ اللّٰہ کےسپاہی ہیں۔ پاکستان اللّٰہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، اس دفعہ بھارت ان شاءاللّٰہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کےخلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا اس کا پریشر لیڈرشپ کے بیانات سے ظاہر ہورہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف
سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر قوم کا مورال بلند کیا ہے، آپریشن بنیان المرصوص کا نام سن آج بھی ہمسایوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں، عالمی برادری پاکستان آرمی، ایٔر فورس سمیت افواج پاکستان کی گرویدہ ہوچکی ہے۔شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جن کا دفاعی نظام مؤثر ترین ہے، اس وقت حکومت کا فوکس ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے جس پر حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی ترقی، خوشحالی کا دوسرا نام ہے، حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔