data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کلچرل ہاؤس میں پاکستانی فلم’’مارشل آرٹس‘‘کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، فلم کے ہدایتکار اور مرکزی اداکار شاز خان سمیت دیگر غیر ملکی افراد نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی ثقافت، تہذیبی ورثے اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اور فلمی اسکریننگز کے انعقاد سے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہے بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ اجاگر ہوتا ہے پاکستان کے پاس فنون لطیفہ، موسیقی، ادب اور روایتی اقدار کا ایک وسیع خزانہ موجود ہے، جسے دنیا تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے فلم کی کاسٹ میں فرحان طاہر اور صنم سعید شامل ہیں حاضرین کا کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور آرٹ کی بھر پور عکاسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش ہے حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر سفارتخانہ پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سفارتخانہ پاکستان آئندہ بھی اپنے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کروایا جا سکے۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ محمدی ٹائون کے زیر اہتمام ضلعی فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف انصاری طاہری کی صدارت میں عظیم الشان محفل ذکرونعت کا انعقاد بسلسلہ گیارہویں شریف و 50واں یوم تاسیس روحانی طلبہ جماعت انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب قاری بشام طاہری نے کیا جبکہ سابقہ ضلعی جنرل سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد حافظ زین علی طاہری نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایک مرد قلندر کو اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی فکر لاحق ہوئی اور اس نے اس ارادے کے ساتھ کہ یہ نوجوان اس کم عمری سے ہی اپنے رب اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی محبت کو پاجائیں اسی سوچ کو لیکر نوجوانوں کیلئے روحانی طلبہ جماعت کی بنیاد رکھی تاکہ ہمارا ہر نوجوان جو ڈاکٹر ہو، انجینئر ہو، جج ہو، بہترین کاروبار کرنے والا ہو مگر اس کا ہر کام عین رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق ہو۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل گرین ٹیلنٹ ایوارڈ‘ حاصل کرنے والے پاکستانی
  • انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک
  • پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
  • کھیل امن کے پیامبر‘ مودی نے سیاست کی نذر کر دیں: گورنر 
  • جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
  • بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
  • کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • چین کا خصوصی ویزا پروگرام: سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کیلیے نئے مواقع