data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ان سے ہمارے تھنڈر طیارے کا خوف دل سے نکل گیا ہے اوروہ اپنی بزدل فوج کا خوف نکالنے کیلئے ان کے سامنے دلیر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، بھارت کی عوام بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظ ہمارے ہی ملک میں داخل ہوکر ایک طیارے تھندژسے تھوڑے ٹائم میں ہمارے بھارت کے دفاعی تنصیبات کو کھنڈر بنا چکا تھا ہمارا وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے صدرکے قدموں میں گھڑکھڑاکرجنگ بندی نہ کراتا تو اور پاکستانی محافظوں کو مزید وقت ملتا تو اسی تھنڑ سے بھارت کو کھنڈڑ بناکے دنیا کے نقشے سے مٹا کے پھر واپس جاتے، ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنی بہادر پاک فوج کو جنہوں نے کراچی پر حملہ کا دو ٹوک الفاظ میں ایسا جواب دیا کہ بھارت کے حکمرانوں کا پھر سے پجامہ گیلا ہوگیا ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت کی طرف سے کسی ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر خارج از امکان نہیں، لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس سے متعلق یہ ضرور سوچیں گے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت شکست خوردہ ہے اور اپنی ساکھ کی بحالی اور اندرونی دباؤ سے نمٹنے کے لیے جارحیت کر سکتا ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا، بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے، پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پزیرائی مل رہی ہے، کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈر خود کو مانتے تھے۔

غزہ امن منصوبے سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن نیتن یاہو کی سیاسی موت ہے، لیکن اس کے باوجود امن منصوبے پر عمل درآمد کی امید ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے خلاف مقدمات ہیں، گرفتار ہو جائے گا، دعا کرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو، مشتاق احمد کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مشتاق احمد اور دیگر کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، تعلقات بہت دور کی بات ہے پاکستان نے کسی مرحلے پر اس طرف دیکھا تک نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طرف سے کسی ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: خواجہ آصف
  • بھارت کی کراچی پر حملے کی دھمکی
  • اس بار بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیر دفاع
  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • کراچی پرحملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
  • ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
  • بھارتی وزیر دفاع کی سرکریک پر پاکستان کو دھمکی
  • غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی پھر دھمکی
  • غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی پھر دھمکی