data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-2-11
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ان سے ہمارے تھنڈر طیارے کا خوف دل سے نکل گیا ہے اوروہ اپنی بزدل فوج کا خوف نکالنے کیلئے ان کے سامنے دلیر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، بھارت کی عوام بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظ ہمارے ہی ملک میں داخل ہوکر ایک طیارے تھندژسے تھوڑے ٹائم میں ہمارے بھارت کے دفاعی تنصیبات کو کھنڈر بنا چکا تھا ہمارا وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے صدرکے قدموں میں گھڑکھڑاکرجنگ بندی نہ کراتا تو اور پاکستانی محافظوں کو مزید وقت ملتا تو اسی تھنڑ سے بھارت کو کھنڈڑ بناکے دنیا کے نقشے سے مٹا کے پھر واپس جاتے، ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنی بہادر پاک فوج کو جنہوں نے کراچی پر حملہ کا دو ٹوک الفاظ میں ایسا جواب دیا کہ بھارت کے حکمرانوں کا پھر سے پجامہ گیلا ہوگیا ہوگا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
  • الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب
  • بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے افغان وزیر نئی دہلی پہنچ گئے
  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • اطالوی صحافی فرانچیسکا مارینو نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی رپورٹنگ پر سوالات اٹھادیے
  • وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف