پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ‘پی سی بی لائیو’ کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ‘پی سی بی لائیو’ فی الحال برطانوی ناظرین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ویب بیسڈ سروس کے طور پر دستیاب ہے۔ برطانیہ میں مقیم شائقین [https://live.pcb.com.pk/](https://live.

pcb.com.pk/) پر رجسٹریشن کے بعد پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔یہ سیریز 12 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگی جبکہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں اس پلیٹ فارم کی موبائل ایپ بھی برطانوی صارفین کے لیے جاری کر دی جائے گی، جس کے ذریعے شائقین اپنے موبائل فونز اور اسمارٹ ڈیوائسز پر ‘پی سی بی لائیو’ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔پی سی بی کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ پہلا اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہ صرف لائیو میچز بلکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات، آرکائیو فوٹیج، اور پرانے میچز کی ہائی لائٹس بھی پیش کرے گا۔ پلیٹ فارم پر پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ سہ فریقی سیریز سمیت مختلف انٹرنیشنل میچز بھی براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔‘پی سی بی لائیو’ شائقین کو پاکستان کرکٹ کی دنیا تک ایک نئے انداز میں رسائی دے گا، جہاں کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں، تازہ اپ ڈیٹس اور ٹریننگ سیشنز بھی شامل ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ “پی سی بی لائیو” کا آغاز پاکستانی کرکٹ کے سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے جو مستقبل کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ سروس فی الحال برطانیہ میں شروع کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر خطوں تک بھی وسعت دی جائے گی تاکہ دنیا بھر میں موجود شائقین اپنے پسندیدہ کھیل سے منسلک رہ سکیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی سی بی لائیو پلیٹ فارم

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد  چیف جسٹس کا پہلا پیغام



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی۔

انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید کرتا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو قوم کے شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں اور امنگوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ادارہ جاتی سفر کے آغاز پر ہمارا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی اعلیٰ مثال ہو۔ ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم ایسی عدالتی روایت تشکیل دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو مدلل فیصلوں، ادارہ جاتی وقار اور عوامی اعتماد پر مبنی ہو اور یہی خصوصیات کسی بھی آئینی عدالت کی بنیاد ہوتی ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے انہوں نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔

آخر میں انہوں نے دلی خواہش کا اظہار کیا کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔

چیف جسٹس امین الدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دانش، انکسار اور آئین سے غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر
  • کراچی کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، امین الحق
  •    سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
  • تعلیم یا سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی؟ کیمبرج بورڈ کے امتحانات اور پاکستان کی قومی کمزوری
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے
  • سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات جہان فانی سے کوچ کرگئے  
  • وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد  چیف جسٹس کا پہلا پیغام
  • فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان