مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر-20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی:
مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
What a beauty from Zabiri! ????????????#U20WC pic.
اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا، اس سے قبل یہ اعزاز گھانا نے حاصل کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے دوران مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
????????????
For the history books. #U20WC | #LegendsInTheMaking pic.twitter.com/o34i71c6hg
دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی تھی فائنل میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں بائر لیورکوزن کے کلاڈیو ایچیواری اور ریئل میڈرڈ کے فرانکو ماستانتوانو کی غیر موجودگی سے متاثر نظر آئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی ہوئی ہے، پی ایس اے ورلڈ ٹور کا گولڈ ایونٹ ’کراچی اوپن‘ 6 جنوری سے کراچی میں ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
کراچی میں 6 جنوری سے 11 جنوری تک ہونے والے ایونٹ میں دنیائے اسکواش کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
مینز اور ویمنز میں علیحدہ علیحدہ 1 لاکھ، 21 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان، اشعب عرفان، طیب اسلم اور ناصر اقبال شریک ہوں گے۔
کراچی اوپن میں دنیا اسکواش کے ٹاپ 10 میں سے 5 کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، سابق عالمی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 5 مصر کے کریم گواد ٹاپ سیڈ قرار دیے گئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 7 مارون الشورباگی سیکنڈ اور ورلڈ نمبر 6 یوسف ابراہیم تھرڈ سیڈ ہوں گے۔
ورلڈ نمبر 9 مصر کے محمد الشورباگی سیڈ چار، ورلڈ نمبر 10، یوسف سلیمان سیڈ نمبر پانچ مقرر کیے ہیں ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 11 مصر کے محمد ذکریا ایونٹ میں سکستھ سیڈ پلیئر ہیں۔
خواتین کے ایونٹ میں ورلڈ نمبر تھری مصر کی امینہ عرفی ٹاپ سیڈ ہوں گی، ورلڈ نمبر 6 ملائیشیا کی سیواسنگاری سیکنڈ سیڈ، ورلڈ نمبر 9 مصر کی فیروز ابولخیر تھرڈ سیڈ ہوں گی۔
6 سے 11 جنوری کو ہونے والا کراچی ایونٹ پچھلے 23 سال میں ہونے والا پاکستان کا مہنگا ترین ایونٹ ہے۔
2003 میں لاہور میں ہونے والے ورلڈ اوپن اسکواش میں 1 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
کراچی نے اس سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ بھی منعقد کی تھی جسکی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔