اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی، پولیس نے انتہائی حکمت عملی سے ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیمیں گرفتار ملزمان عابد یاسین اور ابرار خان کو ان کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جارہی تھیں، پولیس ٹیمیں جونہی نشاندہی جگہ پر پہنچیں تو اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، پولیس ٹیمیں حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہیں۔
پولیس کی دیگر نفری کو بھی موقع پر طلب کیا گیا، صورتحال کنٹرول ہونے پر سرچنگ کی گئی تو دونوں گرفتار ملزمان کی ڈیڈ باڈیز ملیں، ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کے کئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے کہا کہ ساتھیوں کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔