اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔نجی نیوز چینل سماء نیوز کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر بھی فائز ہیں، ستمبر 2024 میں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، جنرل عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے بہترین افسران میں ہوتا ہے، جنرل عاصم ملک کی عمر اس وقت 55 سال ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جنرل عاصم ملک

پڑھیں:

ایشوریا ابھیشیک کی شکایت کے بعد یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ 

یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق کار نے خود حذف کیا ہے تاہم پلیٹ فارم ایسے گمراہ کن یا تبدیل شدہ مواد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے نئی دہلی کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی یہ ویڈیوز شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے ایسے مواد پر پابندی عائد کرنے اور یوٹیوب کی اے آئی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کوکام جاری رکھنے کی ہدایت
  • ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی
  • ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی، سیکیورٹی ذرائع
  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع
  • علی امین گنڈاپور کل تک اپنے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے فارغ کریں، جنید اکبر کا وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم
  • ایشوریا ابھیشیک کی شکایت کے بعد یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے