سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، وہ بدستور اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی گذشتہ ہفتہ مدت ملازمت مکمل ہونے کی اطلاعات تھیں اور اس حوالے سے نئی تعیناتیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں، تاہم اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک  اپنے عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے جس کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر  کیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داری بدستور نبھاتے رہیں گے۔

گوجرانوالہ کے دو مسافروں کی جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

 واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چار اکتوبر کو ریٹائرمنٹ تھی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام طور پر جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین میں اضافے کا اعلان ؛ سزائیں بھی بڑھ گئیں

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض انجام دےچکےہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر2024  کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ئی لیفٹیننٹ جنرل ئی ایس

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی