لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کردیا،،تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشتگردی کیلءے مربوط حکمت عملی پرغورکیا گیا-تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ ،آرپی اواورکمشنربنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اورفتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے تمام ادارے متحدہیں،اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزیدسخت بنانے پراتفاق کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے کہا ہے پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،شرکاء کی جانب سےاداروں کے درمیان اعتماد اورہم آہنگی کو مزیدمضبوط بنانے پربھی اتفاق ہوا-
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک
ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، 9 ایم ایم پستول، 1 موبائل اور کالعدم تنظیم کے 2 کارڈز برآمد کرلیے گئے۔