پی ٹی آئی کا 7 نومبرکو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔یہ اعلان انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
داؤد شاہ کاکڑکا کہنا تھا کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گورنر ٹیکساس کا جرائم کیخلاف نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کو پرتشدد جرائم سے بچانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ان مجرموں کے خلاف کارروائی کرے گی جو بار بار سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ گورنر ایبٹ نے بتایا کہ ہیریس کاؤنٹی میں جرائم، خصوصاً پرتشدد جرائم کے حوالے سے شہریوں میں خدشات موجود ہیں اور متاثرین کی تعداد تشویش ناک ہے۔ اس ٹاسک فورس میں محکمہ پبلک سیفٹی اور ٹیکساس رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ تاہم اس اعلان کے موقع پر ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف نوئے ڈیاَز اور ہیوسٹن کے میئر جان وٹمائر غیر حاضر رہے۔ گورنر نے وضاحت کی کہ میئر کو دعوت دی گئی تھی لیکن وہ شہر سے باہر ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے اپنی عدم شرکت پر افسوس کا پیغام بھیجا ہے۔ یہ منصوبہ پوری ریاست میں پھیلایا جائے گا لیکن ہیوسٹن میں اس کا آغاز تاریخی تعلقات اور بہتری کے ریکارڈ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2020 ء سے اب تک تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی۔