وزیراعظم آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیراعظم آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے،اعلی سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوگی،وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔ اعلی سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کسی کو پسندیدہ بندہ، کسی کو رشتےدار لاناہے‘،جسٹس محسن اختر کیانی کےسنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے سپر ٹیکس؛ سپریم کورٹ میں ٹیکس پر سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، وزیراعظم کی چیف آف ڈیفنس کی تقرری پر مبارک باد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکۂ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور ہمارے عالمی عزت میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکۂ حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔