سعودی عرب کا پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم، امن میکنزم کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔
سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔
سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس امر کی عکاسی ہے کہ؛ بین الاقوامی برادری افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد کو تسلیم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں بردار ممالک ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید :