بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 2021ء میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے ساتھ باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنا ممکن نہیں رہا، جس سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کا پناہ گزینی پالیسی پر اعتماد کم ہوا ہے۔ خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ خطرناک یا مجرم سمجھے جانے والے افغان باشندوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے اور اس مقصد کے لیے طالبان سے مذاکرات سمیت مشترکہ یورپی مشن افغانستان بھیجا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغان شہریوں ممالک نے

پڑھیں:

آئی ایس او نے انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء کو مسترد کردیا، واپس لینے کا مطالبہ

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنما نے ڈونرز کو اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ 2020ء میں آئی سی سی بی اس کی طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کیس پر دوبارہ ایک شفاف تفتیش کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے صدر اظہر حسین نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انھوں نے ڈونرز کو اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ 2002ء سے 2023ء تک اقبال چوہدری کے دور کا HEC گرانٹس کا مکمل پرفارمنس بنیاد آڈٹ کروایا جائے۔ انھوں کہا کہ اقبال چوہدری کے دور میں ادارے کا ماحول طالبِ علموں کے لیے انتہائی ظالمانہ تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر اقبال کی ایک اسٹوڈنٹس نادیہ اشرف نے خود کشی کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ طلباء کے لیے انصاف، شفافیت اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ انھوں نے اربابِ اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقبال چوہدری کی ادارے میں موجودہ اور مستقبل کی مداخلت ختم کی جائے جبکہ نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو بورڈ سے ہٹایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی آڈٹ سفارشات 2020ء آڈٹ پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • تمام غیرقانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، شہری
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی میں سست روی، محکمہ داخلہ برہم
  • افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئی
  • آئی ایس او نے انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء کو مسترد کر دیا، واپس لینے کا مطالبہ
  • لاہور: گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ، ٹریفک آرڈیننس 2025 واپس لیا جائے 
  • آئی ایس او نے انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2025ء کو مسترد کردیا، واپس لینے کا مطالبہ
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں
  • امریکا نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • خیبر پی کے  : غیر  قانونی افغانوں  کو تحفظ  حاصل : وزیر داخلہ
  • تاجکستان نے افغانستان سے حملوں میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی