data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-13
روم (مانیٹر نگ ڈ یسک)پوپ لیو چہاردہم نے یورپ اور امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات، نسل پرستی اور مہاجرین کے خلاف سیاسی مہمات پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو چہاردم نے یہ گفتگو ترکیہ اور لبنان کے دورے سے روم واپسی کے لیے پرواز میں صحافیوں سے کی۔خیال رہے کہ یہ پوپ لیو چہاردہم کا رواں برس مئی میں پاپائیت سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا دراصل ڈر اور خوف کی سیاست کا نتیجہ ہے اور اسے وہ لوگ ہوا دیتے ہیں جو مہاجرین کے داخلے کے خلاف، قوم پرستی اور نسلی امتیاز کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔70 سالہ پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ اسلام سے ڈر یا خوف ان لوگوں کی جانب سے پیدا کیا جاتا ہے جو چاہتے ہیں کہ دوسرے مذہب، دوسری نسل یا دوسرے ملک سے آنے والوں کو باہر رکھا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور مسیحی تعلیمات کے خلاف ہے۔پوپ لیو چہاردہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق سخت گیر پالیسیوں کو بھی غیر انسانی سلوک قرار دیا تھا۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کلیسا کو قوموں کے درمیان سرحدیں کھولنی چاہئیںاور طبقاتی و نسلی دیواروں کو توڑنا چاہیے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوپ لیو چہاردہم

پڑھیں:

اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیو یارک: اقوام متحدہ نے پیر کے روز بین الاقوامی فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری پر زور دیا، اس اعلان کے بعد کہ امریکا نے وینزویلا کے فضائی حدود کو مکمل طور پر بند  کرنے کی دھمکی دی تھی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم کی پوزیشن اس مسئلے پر مستقل اور واضح ہے،  انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کے تحت اپنے فرائض کا احترام کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بین الاقوامی فضائی نقل و حمل کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے موجودہ میکانزم کے ذریعے مسائل کو  پرامن طور پر  حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ مہینوں میں لاطینی امریکہ میں اپنی فوجی کارروائیاں بڑھا دی ہیں، جس میں میرینز، جنگی جہاز، لڑاکا طیارے، بمبار، آبدوزیں اور ڈرونز کی تعیناتی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا بہت جلد وینزویلا میں زمینی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ستمبر سے اب تک امریکی فوج نے 21 ایسے جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں منشیات سے بھرے ہوئے بتایا گیا، جس میں 83 افراد ہلاک ہوئے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • یوکرین امن مذاکرات: پیوٹن کی یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی
  • پوپ لیو چہاردہم کی اسلاموفوبیا اور مہاجر مخالف پالیسیوں پر تنقید
  • پوپ لیو چہاردہم کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید
  • مولانا فضل الرحمٰن کا 27 ویں ترمیم پر تنقید، حکومت سے آئین کو درست کرنے کی اپیل
  • امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور
  • 400 سال پرانا اسپینی سکے یورپ کی نیلامی میں تاریخی قیمت پر فروخت
  • سینیٹر مشاہد حسین ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم کے چیئرمین منتخب
  • ٹیرف سے جنگیں روکیں، کئی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوئے: ڈونلڈ ٹرمپ