زمین لرز اٹھی! اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اپی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، گہرائی 234 کلومیٹر رہی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔زلزلے کا مرکز سوات کے علاقے رانی زئی سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ مانیٹرنگ سیل کے مطابق زلزلے کی گہرائی درمیانی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے:شدت 4.3 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے لگنے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی183 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔