علیمہ خانم کے 9ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 13 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔گزشتہ روز علیمہ خانم اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے نویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ملزمہ کی جایداد سے متعلق صوبائی و وفاقی اداروں نے رپورٹ بھی جمع نہیں کرائی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علیمہ خانم
پڑھیں:
اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔