سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ مشاتق احمد کا رہائی کے بعد کہنا ہے کہ اسرائیلوں نے ہم پر کتے چھوڑے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں بالآخر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے سابق سینیٹر کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اردن پہنچ کر ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فورسز نے قید کے دوران ان پر بدترین تشدد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں دالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ 5 سے 6 دن اسرائیلی جیل میں قید رہے، جس کے بعد 150 ساتھیوں سمیت انہیں رہا کر دیا گیا۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں موجود ہیں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان سابق سینیٹر کے بعد
پڑھیں:
گلگت، آئینی ترامیم کیخلاف یوم سیاہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے روز جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کارکنوں اور رہنماؤں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ بعد نماز جمعہ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے روز جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کارکنوں اور رہنماؤں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ بعد نماز جمعہ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، اجمل حسین، عارف حسین قنبری اور دیگر نے کہا کہ چند اشخاص کو نوازنے کیلئے آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ آئین عملاً مفلوج ہو چکا ہے اور اس وقت ملک میں کوئی قانون و آئین موجود نہیں۔ عوام کی غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوئی ترمیم نہیں آئی لیکن دو شخصیات کو تاحیات نوازنے کیلئے آئین میں ترمیم کر کے اس کی روح کو بھی ختم کر دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔