data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-08-29
اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویومیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر رہی ہے‘ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔ انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی اور کہا کہ حالیہ عرصے میں چینی سسٹمز نے خود کو بے حد مؤثر ثابت کیا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اورکارگر پلیٹ فارمز رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی ار

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارےمارگرائےجانےکی تصدیق کرچکے ہیں۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےمعرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔

بلومبرگ کےمطابق اگست میں پاکستان نےزی 10 ایم ای حملہ آورہیلی کاپٹرکوبھی اپنےہتھیاروں میں شامل کرنےکا اعلان کیا،پاکستان چینی ہتھیاروں کےساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت نے ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا یا ، ترجمان پاک فوج
  • بھارت معرکۂ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا, پاک فوج
  • معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کوئی طیارہ نہیں گراسکا، ترجمان پاک فوج کی معرکہ حق میں چینی ہتھیاروں کی مؤثرکارکردگی کی توثیق
  • بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
  • بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج
  • پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اورکارگر پلیٹ فارمز رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی ار
  • پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا