مریم نواز کو انہی کے لہجے میں جواب دیا تو یہ ان کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔
قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس کی متعدد شقوں پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی شرائط پر پنجاب حکومت نے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: قمر زمان کائرہ
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی امداد بارے بات سے پنجاب پر حملہ کیسے ہوگیا؟ قمر زمان کائرہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ معاملات میں تلخی سے حالات خراب ہوں گے، پیپلزپارٹی قیادت نے متاثرین کی امداد کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بارے بات سے پنجاب پر حملہ کیسے ہوگیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ معاملات میں تلخی سے حالات خراب ہوں گے، پیپلزپارٹی قیادت نے متاثرین کی امداد کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز دی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صرف اتنا کہا کہ متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کی جائے، ہم نے مطالبہ کیا کہ زرعی ایمرجنسی لگائی جائے۔ سینئر راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھیک مانگنےکا طعنہ دیا گیا، بات سیلاب متاثرین کی امداد کے طریقہ کار سے شروع ہوئی، پنجاب پر حملہ کیسے ہو گیا۔؟ اگر یہ صورتحال بن جائے تو پھر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔