امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا جب کہ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی گئی۔

دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا، تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا تھا۔

پاک امریکا بحری تعاون کے تناظر میں یہ دورہ خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یو ایس ایس وین ای میئر کے اس دورہ سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت ، یو ایس ایس وین ای میئر کا دورۂ پاکستان

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر

دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات

ملاقات میں… pic.

twitter.com/VaDKXhvL3J

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 28, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یو ایس ایس وین ای میئر کا امریکی بحری جہاز

پڑھیں:

امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد کے لیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روس کے توانائی ڈھانچے اور دیگر اسٹریٹجک اہداف پر حملوں کے لیے یوکرین کو معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید طاقتور ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو روس میں گہرے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اسی نوعیت کی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
  • اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ دریافت
  • امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
  • کینیڈا نے شہریوں کو امریکا کے سفر سے خبردار کردیا
  • اوول آفس کی سفارت کاری: بدلتا ہوا عالمی منظرنامہ
  • صمود فلوٹیلا پر حملہ بحری جہاز رانی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، قطر
  • ’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک مسک کی خواہش
  • ایرانی وزیر دفاع کا دورہ ترکی، دشمن کیخلاف متحد ہونیکا عہد
  • اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا